Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں علامہ اقبال پر سیمینار

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی بحریہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال کے افکار و نظریات کا جائزہ لینے کے لئے ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی کی میزبانی میں ہونے والے اس سیمینار میں علامہ اقبال کے نقطۂ نظر سے اتحاد اسلامی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ۔

اس سیمینار کا انعقاد علامہ محمد اقبال کے ایک سو تینتالیسویں یوم پیدائش کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ اسلامی معاشروں کو علامہ اقبال اور ان کے پیغام اتحاد سے متعارف کرانا ایک اہم ضرورت ہے ۔

اس سیمینار کے مہمان خصوصی پاکستانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل امجد نیازی نے اپنے خطاب میں اتحاد کو مسلم امہ کی بنیادی ضرورت قرار دیا اورمسلم اقوام کے درمیان اتحاد کے فروغ  بالخصوص نوجوان نسل کی جانب سے علامہ اقبال کے پیغام کی پیروی کی اہمیت پر زور دیا۔ 

ٹیگس