Jan ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  •  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دو سو ستانوے ر ن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن نیوزیلینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے بلے بازی شروع کی تو چار ہی رن پر پہلا وکٹ گر گیا۔ پاکستانی ٹیم کے اوپنر بلے باز شان مسعود کوئی رن بنائے بغیر ہی ٹم ساؤتھی کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ اظہر علی آئے ۔ اظہر عالی اور دوسرے اوپنر عابد علی کی شراکت داری نے باسٹھ رن بنائے اور ٹیم کا اسکور چھیاسٹھ تک پہنچ گیا۔

اس کے بعد عابد علی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پاکستانی ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا اور ستر رن پر پاکستان کا ایک اور وکٹ گر گیا اور سہیل صرف ایک رن بناکے پویلین کو لوٹ گئے۔ پاکستان کا چوتھا وکٹ تراسی رن پر گرا۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے محتاط انداز میں کھیلنا شروع کیا۔ پاکستان کا اگلا وکٹ ایک سو اکہتر رن پر اس وقت گرا جب محمد رضوان اکسٹھ رن بناکے جیمی سن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ دوسو ساٹھ رن کے اسکور پر پاکستان کا ساتواں وکٹ گرا۔

اس کے بعد ٹیل اینڈرز نے سینتس رن بناکے ٹم کا اسکور دو سو ستانوے رن تک پہنچایا اور دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسو ستانوے رن پر آؤٹ ہوگئی۔ سب سے زیادہ ترانوے رن اظہر علی نے اور ان کے بعد محمد رضوان نے اکسٹھ رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کے جیمی سن سے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیگس