Jan ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • 2007 کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم کی پاکستان آمد

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے کراچی پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔

مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا، رزلٹ آنے تک کھلاڑی قرنطینہ میں رہیں گے اور ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں کھلاڑی اتوار سے پریکٹس کا آغاز کر سکیں گے۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 2007 ء کے بعد پہلی بار پاکستان پہنچی ہے، ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کر رہے ہیں جبکہ ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی ابتدائی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں کچھ نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

ٹیگس