Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۳:۵۷ Asia/Tehran
  • رہبرانقلاب اسلامی سے بااستعداد اور غیر معمولی ذہانت کے حامل ایرانی نوجوانوں کی ملاقات - تصاویر 2

فوٹو گیلری

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی صبح ملک کے بااستعداد اور غیر معمولی ذہانت کے حامل ایرانی نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم نے امریکی تسلط کا خاتمہ کردیا اور امریکا کی دشمنیوں کے باوجود ہم طاقتور بننے اور ترقی وپیشرفت کی منزلیں طے کرنے میں کامیاب رہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ہم نے یہ ساری ترقی و پیشرفت پابندیوں کے دور میں حاصل کی ہے فرمایا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان شام اور عراق میں امریکی منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے اور سب کو یہ یقین رکھنا چاہئے کہ اس بار بھی امریکا منہ کی کھائے گا اور ایران کے عوام کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہوگا۔

 

ٹیگس