Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۲۳:۳۲ Asia/Tehran
  •  تہران میں شب یلدا کے جشن کی تیاری

ایرانی اور بہت سے دوسرے اقوام شب یلدا میں جشن مناتے ہیں۔ یہ رات طویل ترین راتوں میں سے ایک ہے اور اس رات کے بعد دن بڑھتا جائیگا اور راتیں چھوٹی ہوتی جائیں گی۔ شب یلدا جسے شب چلہ بھی کہا جاتا ہے ایران کے توسط سے رومیوں میں بھی رواج پا گیا اور رومی اسے جشن ساتورن کے نام سے مناتے ہیں۔

یلدا کے معنی تولد بھی ہے یعنی نیا۔ اورقدیم ایرانیوں کا کہنا تھا کہ شب یلدا کے بعد جب سورج طلوع ہو گا تو اس کے ساتھ ہی دن کے بڑھنے کا عمل بھی شروع ہو گا۔

موسم خزاں کی آخری رات اور موسم سرما کے شروع ہونے کو شب یلدا کہتے ہیں اور اسی لئے لوگ اس رات دیر تک جاگ کر جشن مناتے ہیں۔ اور زرتشتی مذھب کے ماننے والے دیماہ کو سورج کی پیدایش کا مہینہ قرار دیتے ہیں۔

.

ٹیگس