Feb ۱۵, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
  • شہیدعماد مغنیہ کی دسویں برسی

فوٹو گیلری

حزب اللہ لبنان کے کمانڈر عماد مغنیہ، جو حاج رضوان سے معروف تھے، بارہ فروری دو ہزار آٹھ کو دمشق میں صیہونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم موساد کی ایک دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہو گئے تھے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے شہید عماد مغنیہ کی دسویں برسی کے موقع پر تہران میں ایک بیان میں کہا کہ شہید عماد مغنیہ کا نام، دشمن کے لئے رعب و دبدبے اورخوف کا باعث اور دوستوں کے لئے شوق و نشاط کا موجب تھا۔

تہران میں شہیدعماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کی مجلس میں قدس بریگیڈ کے کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی، وزیر داخلہ رحمانی فضلی ، فلسطین کی آزادی کی تحریک کے رہنمااحمد جبریل اور شہید عماد مغنییہ کی بیٹی نے بھی شرکت کی۔

ٹیگس