Mar ۰۶, ۲۰۱۸ ۲۲:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران کے شہر بم کا تاریخی قلعہ ( ارگ بم )

فوٹو گیلری

ایران کے شہر بم کا تاریخی قلعہ جو ارگ بم کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ 200 ہزار میٹر مربع پر پھیلا ہوا ہے۔ مٹی اور اینٹ سے بننے والا یہ قلعہ یونسکو کےعالمی ادارے میں رجسٹرڈ بھی ہو چکا ہے۔ بم کا قلعہ تقریبا 2500 سال پرانا ہے اور اس کے ارد گرد بننے والے خندقوں سے دشمن سے محفوظ رہنے کیلئے استفادہ کیا جاتا تھا۔ 5 دیماہ 1382 شمسی میں اس شہر میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے یہ قلعہ مکمل طور پر تباہ ہوا اور اس کے بعد سے اس کی مرمت کا سلسلہ شروع ہوا جس میں یونسکو کے رکن ممالک بھی حصہ لے رہے ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ اس کے مرمت کا کام 2020 تک مکمل ہو جائیگا۔

ٹیگس