Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۲۳:۱۶ Asia/Tehran
  • روس میں صدارتی انتخابات

فوٹو گیلری

روس کے تین سو نوے پارلیمانی حلقوں میں ستانوے ہزار پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ دنیا کے ایک سو اکتالیس ملکوں میں بھی روس کے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔روس کی چودہ کروڑ ساٹھ لاکھ کی آبادی میں دس کروڑ نوے لاکھ لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ تریسٹھ سے سڑسٹھ فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔صدارتی انتخابات میں صدر ولادیمیر پوتن کے علاوہ سات دیگر امیدوار بھی میدان میں ہیں جن میں پاول گرودینین، ولادیمیر ژیرونوفسکی، سرگئی بابورین، گریگوری یولنسکی، بورس تیتوف، ماکسیم سریکین اور خاتون امیدوار کسنیا سابچاک شامل ہیں۔رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق موجودہ صدر ولادیمیر پوتین کی فتح کے امکانات پوری طرح سے روشن ہیں۔

ٹیگس