Jun ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۲:۰۰ Asia/Tehran
  • عدلیہ کے سربراہ سمیت 72 اعلی شخصیات کی شہادت کی اڑتیسویں برسی

7 تیر 1360 شمسی مطابق 28 جون 1981 کو تہران میں منافقین کے ہاتھوں جمہوری اسلامی پارٹی کے دفتر میں ہونے والے دھماکے میں عدلیہ کے سربراہ آیت الله سید محمد بهشتی سمیت 72 اعلی شخصیات شہید ہوئیں۔

28 جون 1981 کو تہران میں جمھوری اسلامی نامی جماعت کے دفتر میں ہونے والے دہشت گرد گروہ منافقین کی جانب سے کرائے جانے والے ایک خوفناک بم دھماکے میں اس وقت کی عدلیہ کے سربراہ آیت‌ الله محمد حسینی بہشتی سمیت ایران کی 72 اہم سیاسی اورمذہبی شخصیات شہید ہوئے۔ ان شہداء میں 4 وزیر،12 نائب وزراء اور پارلیمنٹ کے تقریبا 30 نمائندے بھی شامل تھے۔

28 جون 1981 کو تہران میں دہشت گردی کا یہ المناک سانحہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی برسوں میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه‌ ای پر تہران کی ابوذر مسجد میں ہونے والے حملے کے صرف ایک روز بعد رونما ہوا۔

ٹیگس