Jul ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۱:۵۶ Asia/Tehran
  • کُرمانج خانہ بدوشوں کی شادی کی تقریب

فوٹو گیلری

صوبہ خراسان رضوی کے کُرمانج خانہ بدوشوں کے زیادہ تر کام کاج ان کی خواتین انجام دیتی ہیں۔ اس رو سے ان کے مرد خواتین کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتے۔ اور اسی لئے ان کیلئے شادی کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اور جوںہی کوئی نوجوان شادی کی عمر میں قدم رکھتا ہے تو اس کے عزیز و اقارب اس کی جلد از جلد شادی کرنے کی فکر کرتے ہیں اور اس کیلئے دلہن کی تلاش شروع کرتے ہیں۔ اور اگر اس کے والدین سستی کا مظاہرہ کریں تو نوجوان اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ذریعے جلد از جلد شادی کرنے کی کارروائی شروع کرتے ہیں۔ اور اسی طرح اگر کسی کی بیوی کا انتقال ہو جائے تو ان کے شوہر شہری رسم و رواج کے برعکس بہت جلد دوسری شادی کر لیتے ہیں۔

ٹیگس