Jun ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان میں عالمی یوم قدس کی ریلیاں + تصاویر

ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی اور کشمیر نیز پاکستان کے لاہور اور کراچی سے عالمی یوم قدس کی ریلیوں کی تصاویر پیش خدمت ہیں ۔

لاہور : مدرسہ جامعہ اروتہ الوثقی اور تحریک بیداری امت مصطفی کی جانب سے عالمی یوم القدس ریلی بہت ہی شاندار طریقہ سے نکالی گئی، ریلی سے  حجت الاسلام و المسلمین سید جواد نقوی حفظ اللہ  نے خطاب کیا۔ 

 

ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات ،  مرد و خواتین، بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی اور بانی انقلاب امام خمینی ؒ اور رہبر انقلاب اسلامی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی آزادی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی تک صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔

 



آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بھی مرکزی آزادی القدس ریلی کا انعقاد سی بریز تا تبت سینٹر تک کیا گیا۔ 

ریلی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر قاسم شمسی،صدر شیعہ علما کونسل سندھ علامہ ناظر عباس تقوی،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مولانا احمد اقبال رضوی،رہنما ایم ڈبلیو ایم ناصر شیرازی،مولانا شہنشاہ حسین نقوی،رہنما جمعیت علمائے اسلام مولانا عقیل انجم، علامہ امین شہیدی سمیت مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماء شامل تھے۔

 

ٹیگس