Jul ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • آئمہ جمعہ و جماعات کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

ایران میں پہلی نماز جمعہ کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر کے آئمہ جمعہ و جماعات نے حسینہ امام خمینی رح میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے یورپی ملکوں کی عہد شکنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے یورپ نے ایران سے گیارہ وعدے کیے تھے لیکن ان میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا جبکہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر اپنے عہد و پیمان سے زیادہ بڑھ کر عمل کیا ہے۔

آپ نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے بارے میں یورپ کے ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ تم نے اپنے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں کیا اور ہم سے مطالبہ کر رہے ہو کہ ہم اپنے وعدوں پر عمل کرتے رہیں۔رہبر انقلاب اسلامی نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم نے اپنے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں کیا تو کس منھ سے ہم سے مطالبہ کر رہے ہو کہ ہم اپنے وعدوں پر عمل کرتے رہیں۔ ہم نے ابھی واپسی کا عمل شروع کیا ہے اور یقینی طور پر یہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔

ٹیگس