Sep ۱۷, ۲۰۱۹ ۲۲:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کی مذاکراتی پیشکش در اصل ایران پر اپنی خواہشات مسلط کرنا ہے:رہبر انقلاب اسلامی

فوٹو گیلری

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج حوزہ علمیہ کے نئے تحصیلی سال کے آغاز اور فقہ کے درس کے موقع پر فرمایا کہ امریکہ کی مذاکراتی پیشکش در اصل ایران پر اپنی خواہشات مسلط کرنا ہے اور ایران سے متعلق زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی کو کامیاب ظاہر کرنا ہے.

رہبر انقلاب اسلامی نےمذاکرات کے حوالے سے امریکی حکام کے مختلف مواقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئےفرمایا کہ امریکی حکام کبھی غیر مشروط مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو کبھی 12 شرائط کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ اس قسم کا موقف یا تو ان کی سیاسی کشیدگی کا نتیجہ یا پھر مد مقابل کو پریشان کرنے کی چال ہے تاہم ایران پریشان نہیں ہو گا اس لئے کہ ہمارا موقف واضح،راستہ صاف ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہئیے۔

ٹیگس