Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ایرانی طلبہ کی انسان دوستی، امریکی عوام کے لئے امدادی کھیپ+ تصاویر

جہاں ایک طرف امریکی حکومت کورونا کے خلاف مہم میں فرنٹ پر موجود ایران کے خلاف مسلسل پابندیاں عائد کر رہی ہے اور اس مہم میں رخنہ ڈال رہی ہے وہیں ایرانی طلبہ نے اپنی انسان دوستانہ فطرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا کی وبا کے شکار امریکی عوام کے لئے امدادی پیکج روانہ کیا ہے۔

حکومتی  ذرائع کے مطابق امریکا میں 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور تین ہزار سے زائد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے ماضی کے پیش نظر یہ بات پورے یقین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو امریکا کے حکومتی ذرائع بتا رہے ہیں۔

امریکی حکام ٹرمپ کی یہ کہہ کر تنقید کر رہے ہیں کہ اپنی لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی موت کا سبب بن رہے ہیں۔

ٹیگس