Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • مسجد اعظم، اسلامی و ایرانی معماری کا عظیم شاہکار

ایران کے مذہبی شہر قم میں واقع مسجد اعظم ملک کی معروف اور اسلامی و ایرانی معماری کے لحاظ سے مایۂ ناز مساجد میں شمار ہوتی ہے۔ اس کا کل رقبہ بارہ ہزار اسکوائر میٹر میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ مسجد بنت فرزند پیغمبر حضرت فاطمہ معصومہ (ع) کے روضۂ اقدس کے جوار میں واقع ہے جسے عالم تشیع کے معروف فقیہ اور مرجع آیت اللہ العظمیٰ بروجردی نے تعمیر کروایا تھا۔ دور حاضر میں نماز جماعت کے ساتھ ساتھ حوزۂ علمیہ قم کے بہت سے فقہا اور مراجع کے دروسِ خارج اسی مسجد میں منعقد ہوتے ہیں۔

ٹیگس