Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • قزوین میں انگور کی فصل کی کٹائی کا کام عروج پر

صوبہ قزوین کا  شہر تاکستان قدیم ایام سے انگور کے سرسبزشاداب  باغات کے باعث ممتاز مقام کا حامل ہے۔ اس شہر میں 32 ہزار ایکڑ زمین پر انگور کے سرسبز باغات ہیں جہاں سالانہ چار سو ہزار ٹن اعلی درجہ کے انگور کی کٹائی ہوتی ہے 

انگور کی فصل میں سے 50 ہزار ٹن انگور اعلی قسم کی کشمش کے لئے مختص کیا جاتا ہے۔ 

قزوین کے باغات سے حاصل ہونے والے انگور سے تیار کی جانے والی کشمش بغیر دانہ اور لال رنگ کی ہوتی ہے۔  قابل ذکر ہے کہ ایران  انگور کی پیداوار کے اعتبار سے دنیا میں دسویں نمبر پر ہے۔ 

ٹیگس