Oct ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • شہید هراچ هاکوپیان کی تشییع جنازہ اور تدفین

هراچ هاکوپیان دفاع مقدس کے دوران آپریشن " کربلائے 9 " میں اصفہان کے ارمنی لاپتہ شہیدوں میں سے ایک تھے جن کا جسد خاکی 32 سال بعد اپنے شہر واپس آگیا۔

1391 ہجری شمسی میں شہید کے جسد خاکی کو گمنام شھداء کی فہرست میں قرار دیا گیا اور ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے مرکز زاہدان میں سپرد خاک کیا گيا۔

بعد میں انجام پانے والی تحقیقات میں شہید ھاکوپیان کے جسد خاکی کی شناخت کرلی گئی اور شہید کے اہل خانہ کی درخواست پر شہید کے جسد خاکی کو تدفین کے لئے اصفہان منتقل کردیا گیا اور یکم اکتوبر 2020 کو شہید ھاکوپیان کو اصفہان کے ارمنی شہداء آرامستان میں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔  

 

ٹیگس