Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • خدا کی راہ میں خدمت کرو

دنیا اور ہمارے ملک میں کرونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کے ساتھ ہی ، کرونا سے مربوط خبریں لوگوں کی توجہ کا باعث بنیں، اس درمیان ایران اسلامی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے دفاع مقدس کے زمانے کے مجاہدین کی طرح صحت و سلامتی کے مراکز کو اپنے حقیقی محاذ میں تبدیل کردیا اور کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کسر اٹھا نہیں رکھی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف  اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اسپتالوں میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا بھرپور طریقے سے علاج کررہے ہیں ۔

ان خدمت گزاروں میں سے ایک ڈاکٹر نیرہ استاد زادے ہیں، جو اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہیں اور کرونا کی وباء کے سامنے آنے کے بعد سے علاج معالجہ کرنے والوں کی فرنٹ لائن میں شامل ہیں اور تہران کے بقیۃ اللہ اسپتال میں دن رات مریضوں کو طبّی خدمات فراہم کرتی رہی ہیں۔ کرونا وائرس کی دوسری لہر میں ڈاکٹر استاد زادے خود بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی اورجسمانی لحاظ سے کافی کمزور ہوگئیں تھیں، لیکن اپنی بیماری کے باوجود انہوں نے اپنے طبّی محاذ کو نہیں چھوڑا اور جتنا ہو سکا انہوں نے کرونا مریضوں کے کیسز نمٹائے، کرونا کی تیسری لہر کے دوران بھی ڈاکٹر استاد زادے بھرپور طریقے سے کرونا مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ہیں اور تمام وقت اسپتال میں مریضوں پر اپنی توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہیں اور مختصر وقت کے لئے اپنے گھر جاتی ہیں اور شوہر اور اکلوتے بیٹے کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔

ٹیگس