Feb ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران اسلامی سوگوار و عزادار

شہزادی کونین دختر رسول خدا(ص) حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران سوگوار و عزادار ہے جبکہ دنیا کے دیگر ملکوں میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی یاد میں مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں اور ماتمی دستے اپنے اپنے مخصوص انداز میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرکے ام الائمہ کی مظلومیت پر اشکوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
عزاداری کے مرکزی اجتماعات مشہد المقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور قم المقدسہ میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں منعقد کیے جارہے جن میں ذاکرین اور علمائے کرام جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔
قم میں مقیم غیر ملکی طلبا اور زائرین بھی اپنے اپنے روایتی انداز میں صدیقہ طاہرہ کا غم منا رہے ہیں اور پاکستان اور ہندوستان کی ماتمی انجمنیں حرم حضرت فاطمہ معصومہ میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہی ہیں۔
پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ ہر طرف مجالس عزا بپا کی جا رہی ہیں اور ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سوگواری کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ٹیگس