May ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
  • گرمی میں بدن کا درجۂ حرارت کیسے درست رکھاجائے؟ (حصہ اول)

ترجمہ و تلخیص: م۔ ہاشم

کئی ممالک میں گرمیوں کا موسم جاری ہے اور بعض علاقوں میں شدت کی گرمی پڑ رہی ہے۔ گرمی کی وجہ سے بدن کا درجۂ حرارت معمول سے زیادہ ہوجاتا ہے اور اس بڑھے ہوئے درجۂ حرارت سے کئي سنگین امراض میں مبتلا ہونے کا اندیشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک صحت مند انسان کے جسم کا درجۂ حرارت 37 ڈگری سیلسیس(Celsius)  تک ہوتا ہے۔

گرمی میں شدت پیدا ہونے پر انسانی بدن کے درجۂ حرارت پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے۔ صحت مند رہنے کے لئے، خاص طور سے گرمیوں میں، کھانے پینے کے سلسلے میں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ خاص خوردنی اشیا کو اپنی غذا کا حصہ بنا کر بھی بہت سے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ مثلاً:

٭ دہی: گرمیوں میں صحت مند رہنے کے لئے دہی کا استعمال بہت مفید ہے۔ دہی جسم کو اندر سے ٹھنڈا رکھ کر صحت مند رکھے گا۔ دہی کو کھانے کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے یا پھر کسی اور چیز کے ساتھ۔ جیسے دہی میں پھلوں کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر فروٹ رائتا بنا کراستعمال کیا جاسکتا ہے۔

٭ چھاچھ اور لسّی: چھاچھ اور لسی بھی دہی کی طرح مفید ہے۔ چھاچھ اور لسی سے توانائي بھی ملے گی۔ ہمیشہ تازہ چھاچھ پینے کی کوشش کی جائے۔

٭ کھیرا:  کھیرے میں بہت زیادہ مقدار میں پانی اور غذائيت والے ضروری عناصر ہوتے ہیں۔ گرمی میں صحت مند رہنے کے لئے روزانہ دو تین کھیرے کھانے چاہئيں۔ ایک بات اور وہ یہ کہ اگر گرمی میں بہت بے چینی یا گھبراہٹ محسوس ہو تو کھیرے کا جوس نکال کر پیا جائے۔ اس سے بدن کا درجۂ حرارت ٹھیک ہوجائے گا۔ کھیرے کا استعمال جلد کے لئے بھی مفید ہے۔

ٹیگس