Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۲۳:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکی حکومت پر ”سیکورٹی اعتماد“ قطر کی بڑی غلطی

ترجمہ و تلخیص: م۔ ہاشم

ایسے حالات میں کہ امریکی حکومت نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگي کے سلسلے میں آل سعود کی حمایت کی ہے قطر کی بحریہ نے ابھی حال ہی میں امریکی بحریہ کے ساتھ خلیج فارس میں مشترکہ مشقیں انجام دی ہیں۔

قطر کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 16 جون 2017ع کو ہونے والی مشترکہ بحری مشقوں میں امریکہ اور قطر کی 12 بحری ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایسے حالات میں کہ ٹرمپ حکومت نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی میں سعودی عرب کی حمایت کی ہے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں انجام دینے کے قطر کے کیا اہداف ہوسکتے ہیں؟ یہ مشترکہ بحری مشقیں انجام دینے کا قطر کا سب سے اہم ہدف امریکہ پر سیکورٹی انحصار جاری رکھنا دکھائي دیتا ہے لیکن امریکی حکومت پر ”سیکورٹی اعتماد“  کرنا قطر کی بڑی غلطی ہے۔

قطر کی وزارت دفاع کے بیان میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ ان مشقوں میں فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گيا۔ یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا فرضی دشمن سعودی عرب ہے؟ اگر ہاں تو امریکہ کے بارے میں قطری حکومت ایک بار پھر غلطی پر ہے کیونکہ جس طرح امریکہ کے نزدیک اسرائيل کی اہمیت سعودی عرب سے کہیں زیادہ ہے اسی طرح امریکہ کے لئے سعودی عرب قطر سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

 

 

 

ٹیگس