Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۰:۲۰ Asia/Tehran
  • دل کے دورے کی وجہ بن سکتی ہے ادھوری نیند، نئي تحقیق

ترجمہ و تلخیص: م۔ ہاشم

نیند ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے ہمیں توانائي ملتی ہے نیز ہم  تر و تازہ محسوس کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیند سے ہمارے دل کو آرام بھی ملتا ہے اور دیگر اعضا کی تقویت میں بھی مدد ملتی ہے لیکن یہی نیند اگر ادھوری رہ جائے تو پھر سنگین خطرے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

بعض افراد کو اکثر نیند نہ آنے کی شکایت رہتی ہے جس کی وجہ سے پورے دن جسم کا توازن بگڑا رہتا ہے لیکن اگر مسلسل یہ صورت حال جاری رہے تو صحت کے لئے سنگین نتائج بھی برآمد ہوسکتے ہیں یعنی ادھوری نیند دل کے دورے کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

یہ بات ایک نئي تحقیق میں سامنے آئي ہے۔ تحقیق کے مطابق خواتین کو اس کا خطرہ زیادہ ہے۔ یہ تحقیق چین کے شہر شینیانگ میں واقع چائنا میڈیکل یونیورسٹی کے محققین نے کی ہے۔

محققین نے ماضی میں ہونے والی 15 تحقیقات کا جائزہ لیا جن میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد کے اعداد و شمار تھے۔ ماضی کی تحقیقات میں ادھوری نیند اور اس سے مربوط خراب صحت کا تو ذکر تھا لیکن دل کے امراض سے اس کا تعلق ثابت نہیں ہوا تھا۔

چينی محققین نے تحقیقات کے دوران ادھوری نیند اور دل کے امراض سے ہونے والی اموات کے درمیان تعلق تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ محققین نے یہ بھی کہا ہے کہ رات کو بہت کوشش کے بعد نیند آنا اچھی علامت نہیں ہے۔

ٹیگس