Feb ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کی سیاحت سے حاصلہ آمدنی میں اضافہ

گزشتہ سال کے دوران ایرانی معیشت میں سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی چھے فی صد رہی ہے۔

 یہ بات محکمہ قومی ورثہ، ہینڈی کرافٹ اور سیاحت  کی سربراہ زہرا احمدی پور نے تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران سیاحت سے حاصلہ آمدنی کا ہدف دس فی صد مقرر کیا گیا ہے۔
 زہرا احمدی پور نے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران، سیاحت کے شعبے میں اپنا اصل مقام حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے غیر ملکی سیاحوں کو ایران کی جانب راغب کئے جانے کی ضرورت ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ایران، غیر ملکی سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش ملک ہے اور ہم اس سلسلے میں اشتہاری مہم بھی چلا رہے ہیں۔
 محکمہ قومی ورثہ، ہینڈی کرافٹ اور سیاحت  کی سربراہ نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ کے قومی پروگرام کے تحت سن دو ہزار تئیس تک، دو کروڑ سیاحوں کی میزبانی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس