Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی فیسٹیول انوینشنز میں ایرانی نوجوان کو سونے کا تمغہ

بین الاقوامی انوینشنز فیسٹیول میں ایرانی نوجوان امیر حسین ابراہیمی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی ایران کے شہر بندرانزلی سے تعلق رکھنے والے ایرانی نوجوان امیر حسین ابراہیمی نے آزولا نامی پودا سے کاغذ بنا کر سوئیزرلینڈ میں انوینشنز کے پینتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں نہ صرف سونے کا تمغہ بلکہ اعزازی ڈپلومہ بھی حاصل کیا۔

ایران کی گیلان یونیورسٹی میں بایولوجی کا یہ اکّیس سالہ طالب علم، ان مقابلوں میں شامل، اٹھارہ سو انوینشنز میں سے منتخب ہونے والے تین سو نواسی انوینشنز میں شامل تھا جسے آزولا نامی جڑی بوٹی سے کاغذ بنانے کی بنا پر نہ صرف سونے کا تمغہ بلکہ اعزازی ڈپلومہ بھی عطا کیا گیا۔