Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • تہران میں عالمی قرآنی مقابلوں کا چوتھا دن

تلاوت، حفظ قران اور تفسیر کے چونتیسویں عالمی مقابلے ایران میں جاری ہیں۔

تہران کے مصلائے امام خمینی میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں دنیا کے پانچوں براعظم کے تراسی ملکوں سے ، دو سو چھیتر قاری اور حافظ حضرات شرکت کررہے ہیں۔

دارالحکومت تہران میں قرآنی مقابلوں کا نعرہ ، ایک کتاب ایک امت ہے جو قرآن کریم کی آیت سے ماخوذ ہے۔اس سال پہلی بارسن رسیدہ لوگوں ، نابیناؤں ، خواتین اور طلبا کے درمیان بھی الگ الگ مقابلے کرائے جارہے ہیں۔

قرآنی علوم کے ماہر چالیس اساتذہ جیوری کے فرائض انجام دے رہے جن میں پاکستان اور ایران سمیت متعدد ملکوں کے ماہرین شامل ہیں۔ قرآنی مقابلوں کا آغاز سولہ اپریل سے ہوا ہے اور اس کی اختتامی تقریب چھبیس اپریل کو ہوگی جس میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں بہترین انعامات اور اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

ٹیگس