May ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  •  ایران کی اسلامک آزاد یونیورسٹی کابل کیمپس کی علمی سرگرمیوں کی قدر دانی

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایران کی اسلامک آزاد یونیورسٹی کے کیمپس کی علمی اور تعلیمی سرگرمیوں کی تعریف کی ہے۔

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایران کی اسلامک آزاد یونیورسٹی کے کیمپس میں طلبا کو تقسیم اسناد کی تقریب میں کہاکہ افغانستان میں جنگ کی وجہ سے سیکڑوں افغان اساتذہ ملک سے باہر چلے گئے ہیں یا شہید ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے افغانستان علمی سطح پر پیچھے ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں کابل میں ایران کی اسلامک آزاد یونیورسٹی کی علمی سرگرمیاں انتہائی اہم اور گرانقدر ہیں۔
کابل میں ایران کے سفیر محمد رضا بہرامی نے بھی اس تقریب میں کہاکہ مشترکہ زبان نے دونوں ملکوں کو یہ موقع فراہم کیا کہ ہے وہ ایک دوسرے کی علمی اثاثوں سے استفادہ کرسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان کے علمی مراکز اساتذہ اور طلبا کا تبادلہ اور کانفرنسوں نیز علمی ورکشاپ قائم کرکے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
ایران کی اسلامک آزاد یونیورسٹی کے کابل کیمپس میں اس وقت نو سو افغان طلبا اور طالبات مختلف مضامین میں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔