Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • ایرانی مصنفہ کے لئے جرمن ادبی انعام  2017

جرمنی کے مشہور ادبی تنظیم لٹ پروم نے، 2017 کے لٹریچر ایوارڈ کے لئے ایران کی معروف ادیبہ و مصنفہ فریبا وفی کو منتخب کیا گیا ہے۔

ایرانی ادیبہ فریبا وفی کو ان کی شاہکار تخلیق داستان ترلان کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
داستان ترلان کا 2015 میں جرمن زبان میں ترجمہ کیا گیا تھا جسے زوویت پبلیکیشن نے شائع کیا تھا۔
ترلان ناول کو جرمن قارئین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی تھی اور اس کے بعد فریبا وفی کو لٹ پروم کے لٹیریچر ایوارڈ کے منتخب کیا گیا تھا۔
داستان ترلان میں شاہ کی ڈکٹیٹر حکومت کا تختہ الٹنے اور اس کے بعد کے واقعات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔
پروگرام کے مطابق یہ انعام انھیں جرمنی کے شہر فرانکفرٹ میں ہونے والے کتابوں کے عالمی کتاب میلے میں دیا جائے گا۔
جرمن ادبی تنظیم لٹ پروم کے ادبی ایوارڈ کی بنیاد1987میں رکھی گئی تھی۔

ٹیگس