Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں قرآن کریم کی توہین پر امریکہ- اسلام تعلقات کی کونسل کا احتجاج

کیلیفورنیا میں قرآن کریم کی توہین کے دو واقعات کے بعد امریکہ اسلام تعلقات کونسل نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا سلسلہ روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے-

سی این این کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے دو الگ الگ واقعات میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کی دو مسجدوں کے سامنے قرآن کریم کی بے حرمتی کی-

پہلے واقعے میں ڈیوس شہر میں کچھ افراد ایک گاڑی پر سوار ہو کر آئے اور قرآن کریم کو پھاڑ کر مسجد کے سامنے پھینک کرچلے گئے اور دوسرے واقعے میں اسکارمنٹو شہر کی مسجد کے آہنی گیٹ پر قرآن کریم کو سور کے گوشت سے آلودہ کر کے لٹکا دیا گیا-

امریکہ اسلام تعلقات کونسل نے، جو امریکہ میں فعال اسلامی گروہوں میں سے ہے، ایک بیان جاری کر کے اس مذموم اقدام پر سخت رد عمل ظاہر کیا اور اس طرح کے واقعات کا سختی سے مقابلہ کئے جانے کا مطالبہ کیا-

واضح رہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد سے انتہاپسند گروہوں کے نسل پرستانہ اقدامات میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ، ٹرمپ کا اسلام دشمن اور نسل پرستانہ موقف ہے-  

 

ٹیگس