Jun ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کے سحر بالقان عالمی چینل پر ریشم سیریل

سحر بالقان عالمی چینل کی جانب سے چین کے بین الاقوامی ایوان تجارت کی سرمایہ کاری سے تیس قسطوں پر مشتمل ریشم کے نام سے ایک سیریل تیار کیا جا رہا ہے۔

ریشم سیریل کی ہر قسط پچیس منٹ پر مشتمل ہو گی اور تیار کئے جانے والے اس سیریل میں ایران اور چین کے تاریخی مقامات اور آثار قدیمہ کی عمارتوں اور صنعتی و سیاحتی علاقوں نیز دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو متعارف کرایا جائے گا۔

یہ سیریل سحر عالمی چینل کے علاوہ ایران کی ایکسٹرنل سروس کے دیگر ٹی وی چینلوں سے بھی نشر کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں چین کے بین الاقوامی ایوان تجارت کے سربراہ اور سحر عالمی چینل کے ڈائریکٹر جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایک مفاہمتی نوٹ پر دستخط بھی ہو گئے ہیں۔

چین کے بین الاقوامی ایوان تجارت کے سربراہ وانگ یان گیؤ نے اس اقدام کو دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ اور ثاقفتی تعلقات کے شعبے میں نئے باب کے آغاز سے تعبیر کیا ہے۔

ایران کے سحر عالمی چینل کے ڈائریکٹر جنرل سلیمانی زادے نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل قریب میں دونوں ملکوں کے درمیان ذرائع ابلاغ اور ثقافتی مفاہمت کے گرانقدر نتائج کا مشاہدہ کیا جائے گا۔