امام رضاعلیہ السلام کے نام خط کے زیرعنوان بارہواں بین الاقوامی فیسٹیول ایران کے شمالی شہر ساری میں منعقدہوا

عشرہ کرامت کے موقع پر امام رضاعلیہ السلام کے نام خط کے زیرعنوان بارہویں بین الاقوامی فیسٹیول میں پانچ افریقی ملکوں کے سفیروں اور ایران کے مختلف شعبوں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی - اس فیسٹیول میں منتخب افراد کو ایک خاص اور پروقار تقریب کے دوران انعامات سے نوازا گیا - یکم ذی القعدہ جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت سے گیارہ ذی القعدہ امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت تک کے ایام کو عشرہ کرامت کے طور پرمنایا جاتاہے - ساری میں منعقدہ اس فیسٹیول میں پانچ افریقی ملکوں کینیا، نائیجیریا، سینگال ، بنین اور برونڈی کے سفیروں نے شرکت کی - فیسٹیول میں منعقدہ خصوصی تقریب میں بلجیئم ، آسٹریلیا، چین ، ہندوستان، تھائیلینڈ ، لبنان ، ترکی ، پاکستان ، اٹلی، جرمنی، جمہوریہ آذربائیجان ، بوسنیا اور انڈونیشیا سے منتخب ہونے والوں کو انعامات سے نوازا گیا - اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں امام رضاعلیہ السلام کے نام لکھے گئے منتخب خطوط کو بھی پڑھ کر سنایاگیا جبکہ تین جلدوں پر مشتمل امام رضاعلیہ السلام سے متعلق ویکی پیڈیا کی بھی رونمائی ہوئی اور امام رضاعلیہ السلام کےحرم کے گنبد کے پرچم کو بھی لہرایا گیا -

Jul ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۱ UTC
کمنٹس