Oct ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • اخبارات و جرائد اور نیوز ایجنسیوں کی نمائش

تہران میں اخبارات و جرائد اور نیوز ایجنسیوں کی تیئیسویں نمائش شروع ہو گئی۔

تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں اخبارات و جرائد اور نیوز ایجنسیوں کی نمائش کا افتتاح نائب صدر ڈاکٹر اسحاق جہانگیری نے کیا۔

آزاد ذرائع ابلاغ، سماجی اتحاد اور قومی پیشرفت، اس نمائش کا سلوگن ہے۔

اخبارات و جرائد اور نیوز ایجنسیوں کی تیئیسویں نمائش میں نو سو چالیس ابلاغیاتی اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اخبارات و جرائد اور نیوز ایجنسیوں نے اس نمائش میں چھے سو اسٹال لگائے ہیں۔ اخبارات وجرائد اور نیوز ایجنسیوں کی نمائش کے بین الاقوامی شعبے میں شرکت کے لئے  دنیا کے چار براعظموں کے صحافی اور اخباری نمائندے آئے ہیں جو ابلاغیاتی تعاون کے موضوع پر منعقدہ خصوصی نشستوں میں حصہ لیں گے۔

تہران میں اخبارات وجرائد اور نیوز ایجنسیوں کی یہ نمائش تین نومبر تک جاری رہے گی۔

ٹیگس