Nov ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • خواتین یونیورسٹی لاہور میں شعبہ مطالعات ایران کا قیام

پاکستان کے فارسی گو شاعر علامہ اقبال کے ایک سو چالیسویں یوم پیدائش کے موقع پر خواتین یونیورسٹی لاہور میں شبعہ مطالعات ایران کا افتتاح کیا گیا ہے۔

 پاکستان کے صوبے پنجاب کی یونیورسٹیوں میں فارسی کی ترویج اور ایران شناسی کے فروغ کے لیے ایران کے کلچرل سینٹر اور خواتین یونیورسٹی کے تعاون سے قائم ہونے والے شعبہ مطالعات ایران کی افتتاحی تقریب میں نامور علمی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔
 اس تقریب میں ایران کے لاہور میں ایران کے کلچرل سینٹر کے اعلی عہدیدار بھی شریک تھے۔
علامہ محمد اقبال کے، ایک سو چالیسویں یوم پیدائش کی تقریبات پاکستان کے شہر لاہور میں جاری ہیں۔
 علامہ اقبال کی شخصیت  اور منزلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انہیں سرزمین مشرق کا درخشاں ستارہ قرار دیا ہے۔
علامہ اقبال کا زیادہ تر کلام، فارسی زبان ہیں جبکہ اردو میں ان کے مجموعہ کلام موجود ہے۔  
 

ٹیگس