Jan ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران ہندوستان یونیورسٹی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

شمالی ایران کی بابل نوشیروانی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور ہندوستان کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے ایران اور ہندوستان کے درمیان سائنسی تعاون اور تکنیکی تجربات کے تبادلے سے متعلق تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں تعاون کے اس سمجھوتے پر شمالی ایران کی بابل نوشیروانی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سربراہ جواد واثقی امیری اور ہندوستان کی آئی آئی ٹی کے سربراہ یوگیش سنگھ نے دستخط کئے۔
برصغیر ہند میں ایرانی اسٹوڈینٹ کے امور کے انچارج اور سائنسی امور میں مشیر محمد رضا خلیلی نے کہا ہے کہ تعاون کے اس سمجھوتے میں اساتذہ و طلبا کے تبادلے اور یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی تعاون پر تاکید کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ تعاون کے اس سمجھوتے کی بنیاد پر دونوں فریقوں کی جانب سے مختلف امور میں مشترکہ طور پر تعاون کیا جائے گا اور دونوں ملکوں کے اساتذہ و طلبا کی سہولیات کے لئے مختلف امور انجام دیئے جائیں گے۔