Jan ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ناخواندگی اور اسلامی اقدار سے دوری اہم ترین چیلنج

عالم اسلام میں اتحاد و انتشار کے موضوع پر منعقدہ سیمپوزیم کے شرکا نے ناخواندگی اور اسلامی اقدار سے دوری کو عالم اسلام کی اہم ترین مشکل قرار دیا ہے۔

 ایران المصطفی یونیورسٹی کے دہلی کیمپس کے زیر اہتمام ہونے والے اس ایک روزہ سیمپوزیم میں دہلی میں مقیم رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام مہدی مہدوی پور کے علاوہ متعدد ہندوستانی علمائے کرام اور دانشوروں نے حصہ لیا۔
 مقررین نے ناخواندگی، اسلامی اقدار سے دوری، باہمی اختلافات، بیرونی اثر و رسوخ، سماجی انتشار نیز اسلامی  سرزمینوں پر غاصبانہ قبضے کو عالم اسلام کے لئے درپیش اہم ترین چیلنج قرار دیا۔
 ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام مہدی مہدوی پور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد، وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔  
 انہوں نے مسلمانوں کے درمیان پائے جانے والے اختلاف کو خطے میں جاری قتل عام اور جنگوں کی اہم ترین وجہ قرار دیتے ہوئے اختلافات سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔