Feb ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • لاکھوں غیرملکی سیاحوں کی ایران آمد

ایران میں خوبصورت مقامات اور عتبات مقدسہ کی زیارات غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئیں ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی ورثہ، دستکاری اور سیاحتی تنظیم کے ڈپٹی سربراہ محمد محب خدائی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 60 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے ایران کے مختلف سیاحتی اور زیارتی مقامات کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا گزشتہ سال غیر ملکی سیاح ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان رضوی کے مرکزی شہر مشہد کا سب سے زیادہ دورہ کیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران کے مذہبی مقامات سب سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کی توجہ  کا مرکز بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا گزشتہ ایک سال کے دوران ایران سے 90 لاکھ افراد نے غیر ملکی ممالک کا دورہ کیا جس میں 40 لاکھ ایرانی زائرین شامل تھے۔

ٹیگس