Feb ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • ایرانی اور ملائیشیائی بچوں کے میلے کا انعقاد

عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور ملائیشیا پہلی بار بچوں سے متعلق مشترکہ میلے کا انعقاد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، ملائیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ بچوں کے فیسٹیول میں داستان گویی، سائنسی اور تعلیمی شعبوں میں بچوں کے درمیان مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گاجو 10 فروری سے 13 فروری تک جاری رہے گا.

ایران کے ثقافتی قونصلرعلی محمد سابقی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کے موقع پر ایرانی فن کاروں کی جانب سے بچوں سے متعلق سائنس و ٹیکنالوجی اور تصویری مواد پیش کیا جائے گا.

علی محمد سابقی نے کہا کہ ایرانی آرٹسٹ ہدیٰ حدادی، نسیم نوروزی، کمال طباطبایی اور علی بوذری بچوں کے حوالے سے ایرانی اور ملائی فن کاروں کی مشترکہ تصویری نمائش کا بھی انعقاد کریں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس میلے کے دوران تین رکنی ایرانی موسیقاروں کا وفد بھی عشرہ فجر کی مناسبت سے اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا.

ٹیگس