Mar ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • ریمنڈ سموئیل ٹاملسن کون تھا؟

ریمنڈ کی اس ایجاد نے مواصلاتی رابطے کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا بلکہ یوں کہیں تو بے جا نہ ہوگا کہ اس نے ڈیجٹل دنیا کی اکائیاں تبدیل کر کے رکھ دیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ ریمنڈ سموئیل ٹاملنسن کون تھا؟

سنہ ۱۹۷۱ میں انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنے نام کا سکہ جمانے والے ریمنڈ نے دراصل اس سال ایمیل ایجاد کی تھی۔ ۔ ARPANET  کہ جو انٹرنیٹ کی ابتدائی شکل تھی میں یہ دنیا کا پہلا ایسا نظام تھا جس کے زریعے انٹرنیٹ سے منسلک کسی بھی شخص کو برقی پیغام بھیجا جا سکتا تھا۔

اس سے پہلے پیغام صرف ایسے شخص کو ہی بھیجا جا سکتا تھا کہ جو وہی کمپیوٹر استعمال کر رہا ہو جس سے پیغام بھیجا گیا ہو۔ ریمنڈ نے اپنے ہدف کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لئے @ کی علامت کا استعمال کیا جس کے زریعے اس نے نام کو کمپیوٹر کے نام سے الگ کردیا۔ یہ ایک ایسا طریقہ تھا جو آج بھی پوری دنیا میں رائج ہے۔

ریمنڈ کی اس ایجاد نے مواصلاتی رابطے کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا بلکہ یوں کہیں تو بے جا نہ ہوگا کہ اس نے ڈیجٹل دنیا کی اکائیاں تبدیل کر کے رکھ دیں۔

ٹاملنسن کا انتقال  ۷۴ سال کی عمر میں پانچ مارچ ۲۰۱۶ کو ہارٹ اٹیک کے نتیجے میں ہوا۔

 

ٹیگس