Mar ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • کینہ رکھنے والے کو کبھی آرام نہیں ملتا

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کا مؤمنین سے خطاب

امام حسن عسکری علیہ السلام کے فرامین

 *من وعظ اخاہ سراً فقد زانه و من وعظ علانیة فقد شانه *

جو اپنے مؤمن بھائی کو تنہائی میں نصیحت کرتا ہے وہ اس کی شان بلند کر دیتا ہے اور جو اعلانیہ نصیحت کرتا ہے وہ اس برادر مؤمن کو رسوا کر دیتا ہے ۔ (تحف العقول، ص۵۲۰)

* ما اقبح بالمؤمن ان تکون له رغبة تذله ٭

مومن کے لئے کتنا برا ہے کہ وہ ایسی چیز کی خواہش کرے جو اس کے لئے ذلت اور رسوائی کا سبب بنتی ہو۔ (تحف العقول،ص۵۲۰)

* اقل الناس راحة الحقود *

کینہ رکھنے والے کو کبھی آرام نہیں ملتا ۔ (تحف العقول،ص۵۱۸)

 * لا یشغلک رزق مضمون عن عمل مفروض *

رزق کا ضامن خدا ہے اس لئے تمہارا رزق تمھیں واجبات سے نہ روک دے ۔(تحف العقول عن آل الرسول،ص۵۱۹)

* التواضع نعمة لا تحسد علیه *

تواضع ایسی نعمت ہے جس سے کوئی حسد نہیں کرتا۔ (تحف العقول،ص۵۱۸)

 * من الفواقر اللتی تقصم الظهر، جارٍ اِن رای حسنة اخفاھا و اِن رای سیئة افشاه *

انسان کے لئے ایک کمر شکن مصیبت وہ پڑوسی ہے جو اسکی نیکیوں کو چھپاتا ہے اور اسکی برائیوں کو فاش کرتا ہے۔ (بحارالانوار،ج۷۸،ص۳۷۲)

 * جرأۃ الولد علیٰ والدہ فی صغرہ تدعوا الیٰ العقوق فی کبرہ *

بچپن میں فرزند کی گستاخی بڑے ہو کر اس کے عاق ہونے کا سبب بنتی ہے ۔(بحارالانوار،ج۷۸،ص۳۷۴)

* لا تمار فیذھب بھاءک ولا تمازح فیجترء علیک *

لڑائی جھگڑے سے انسان کا احترام ختم ہو جاتا ہے اور زیادہ مذاق کرنے سے انسان گستاخ ہو جاتا ہے۔ (بحارالانوار،ج۷۶،ص۵۹)

 

ٹیگس