Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • دنیا میں سب سے پہلا ڈیزل انجن

اس ایجاد کا نام ڈیزل موٹر رکھا گیا جو ہوا کے دباو سے ۵۰۰ درجہ سینٹی گریڈ تک حرارت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ روڈولف ڈیزل نے جرمنی کے شہر آچبرگ میں اپنا پہلا کارخانہ کھولا اسی بنا پر انہیں فرزند آچبرگ کا لقب دیا گیا۔

دنیا میں سب سے پہلا ڈیزل انجن بنانے والے روڈولف ڈیزل اٹھارہ مارچ ۱۸۵۸ کو جرمنی میں پیدا ہوئے۔ اپنی زندگی کا ایک بڑا عرصہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں گذارا اور تعلیم حاص کرنے کے دوران ہی ایک ایسی مشین بنانے کی فکر میں لگ گئے کہ جو توانائی کے میدان میں بہترین اور بیشترین کارکردگی دکھا سکے۔ سالہا سال تحقیقات انجام دینے کے بعد بالآخر سن ۱۸۹۵ کو ایک ایسا انجن بنانے میں کامیاب ہوگئے کہ جو سادہ اور سستے فیول سے اور الیکٹرک کے بغیر کام کررہا تھا۔

 

ان کی اس ایجاد کا نام ڈیزل موٹر رکھا گیا جو ہوا کے دباو سے ۵۰۰ درجہ سینٹی گریڈ تک حرارت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ روڈولف ڈیزل نے جرمنی کے شہر آچبرگ میں اپنا پہلا کارخانہ کھولا اسی بنا پر انہیں فرزند آچبرگ کا لقب دیا گیا۔

روڈولف ڈیزل نے اپنی ایجاد کی تشہیر کے لئے متعدد ممالک کا سفر کیا اوردنیا کے سامنے اپنی نئی ایجاد کی خصوصیات رکھیں جس نے دنیائے صنعت میں انقلاب پید اکردیا اور آج تک ان کی ایجاد کی بنیاد پر نئے نئے ڈیزل سسٹم بنائے جا رہے ہیں۔

 

ٹیگس