May ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • ہلال احمر یا سرخ صلیب

ریڈ کراس میں جسے اسلامی ممالک میں ریڈ کریسنٹ یا ہلال احمر کے نام سے جانا جاتا ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد ہت زیادہ توسیع ہوئی۔ اس وقت پوری دنیا میں ۱۲۶ سرخ صلیب یا ہلال احمر کے شعبے موجود ہیں جن میں ڈھائی سو میلین رضاکار مختلف سطح پر خدمات انجام دے رہے ہیں

ریڈ کراس یا ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ایک بین الاقوامی ادارہ ہے کہ جو پوری دنیا میں انسانیت کو درپیش مسائل اور مشکلات کے ازالہ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

یہ ادارہ مختلف حادثات و واقعات اور جنگ کے سخت حالات میں عوام کو ریلیف پہچانے کا کام انجام دیتا ہے۔ اس ادارے کو بنانے کا سہرا سوئٹزر لینڈ کے ایک شہری ہنری ڈونانٹ ہو کے سر جاتا ہے جس نے اپنی کتاب A Souvenir of Solferino میں اس بات کا مطالبہ کیا کہ جنگ کے زخمیوں کی امداد رسانی کے لئے انجام دی جانے والی خدمات کو بے طرف قرار دیا جائے تاکہ امداد کرنے والے افراد آزادنہ طور پر اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

ہنری کی اس تجویز کو عالمی سطح پر بہت پذیرائی ملی اور سن ۱۹۶۳ میں دنیا کے ۸۳ ممالک نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی بنیاد ڈال دی۔ ریڈ کراس میں جسے اسلامی ممالک میں ریڈ کریسنٹ یا ہلال احمر کے نام سے جانا جاتا ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد ہت زیادہ توسیع ہوئی۔ اس وقت پوری دنیا میں ۱۲۶ سرخ صلیب یا ہلال احمر کے شعبے موجود ہیں جن میں ڈھائی سو میلین رضاکار مختلف سطح پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

 

 

ٹیگس