May ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • تہران میں قرآن کریم کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز

قرآن فانوس ہدایت کے نام سے چھبیسویں بین الاقوامی نمائش تہران میں شروع ہو گئی ہے۔

تہران میں قرآن کریم کی بین الاقوامی نمائش ہر سال ماہ مبارک رمضان میں منعقد کی جاتی ہے جو قرآن کریم کےحوالے سب سے بڑی عالمی نمائش شمار ہوتی ہے۔
نمائش کے سیکریٹری عبدالہادی فقھی زادہ نے بتایا ہے کہ قرآن کریم کے حوالے سے نوجوان نسل میں پائی جانے کی توانائیوں کو اجاگر کرنا اس نمائش کی اہم ترین خصوصیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتی سفارت کاری کی حیثیت سے قرآن کریم تمام مسلمانوں کا قابل فخر سرمایہ ہے۔
قرآن کریم کی چھبیسوین بین الاقوامی نمائش میں عراق، ملائیشیا، ترکی، روس اور جمہوریہ آذربائیجان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کی متعدد علمی شخصیات بھی شریک ہیں۔
تہران کے مصلی امام خمینی میں شروع ہونے والی یہ نمائش چار جون تک جاری رہے گی۔

ٹیگس