May ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • دس سالہ ایرانی حافظہ قرآن کی ذہانت اور استعداد کا مظاہرہ

ایران کی کمسن حافظہ قرآن زہرا سادات حسینی نے لبنان کے شہر نبطیہ میں حفظ قرآن مجید کے مقابلے میں اپنی ذہانت، قوت حافظہ اور اس میدان میں اپنی توانائیوں سے حاضرین اور ججوں کے پینل کو بے پناہ متاثر کیا۔

الکوثر ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ دس سالہ  ایرانی حافظہ قرآن  زہرا سادات حسینی نے، علوم قرآنی اور حفظ قرآن کے شعبے میں جس ذہانت اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے وہاں موجود سبھی حاضرین انگشت بدنداں رہ گئے-

دس سالہ ایرانی حافظہ قرآن زہرا سادات حسینی نے حاضرین کے ذریعے ہر آیت قرآنی کو سننے کے بعد اس آیت کا نمبر، آیت کا سورہ اور آیت کا صفحہ تک بتایا اور اس کے بعد کی آیتوں کی بھی تلاوت کر کے سنائی-

زہرا سادات حسینی نے قرآن کریم کو چھے سال کی عمر میں حفظ کرنا شروع کیا اور آٹھ سال کی عمر میں پورا قرآن کریم حفظ کر لیا-

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دیگر ملکوں میں قرآن کریم کے حفظ، قرائت اور تفاسیر کے مقابلوں کے اہتمام کا مقصد اس الہی کتاب کی خدمت اور مسلمانوں کو قرآن کریم سے زیادہ سے زیادہ مانوس کرنا ہے-

ٹیگس