Aug ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • حمایت مظلومین کانفرنس

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کی فضا مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد آل سعود کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام قائد شہید علامہ عارف حیسن الحسینی کی 30 ویں برسی کے موقع پر پریڈ گراونڈ میں ’’حمایت مظلومین کانفرنس‘‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسلام آباد کا پریڈ گراؤنڈ زندہ ہے حسینی زندہ ہے اور افکار حسینی زندہ ہے، کردار حسینی زندہ ہے، کے نعروں سے گونج اٹھا۔

کانفرنس سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ مختار امامی، علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ برکت مطہری، علامہ اقتدار نقوی، علامہ مبارک موسوی، نثار فیضی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ شبیر بخاری، فرزند شہید حسین الحسینی اور علامہ ذوالفقار سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے بھی شرکت کی۔

ٹیگس