Sep ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  •  حدیث آگے پھیلانے سے پہلے اسے عقل پر پرکھیں

اعْقِلُوا الْخَبَرَ إِذَا سَمِعْتُمُوهُ عَقْلَ رِعَايَة لاَ نقْلَ رِوَايَةٍ، فَإِنَّ رُوَاةَ الْعِلْمِ كَثِيرٌ، وَرُعَاتَهُ قَلِيلٌ.

جب کوئی حدیث سنو تو اسے عقل کے معیار پر پرکھ لو، صرف نقل الفاظ پر اکتفا نہ کرو، کیونکہ علم کے نقل کرنے والے تو بہت ہیں اور اس میں غور و فکر کرنے والے کم ہیں۔

وضاحت :

◀ عقل اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک بہت عظیم نعمت ہے۔

◀ عقل ہی انسان کو انسان بناتی ہے اور اسی کے ذریعے وہ جانوروں سے ممتاز ہوتا ہے۔

◀ اللہ تعالی نے جگہ جگہ انسان کو غور و فکر کی تاکید کی ہے۔

◀ جب کوئی بات یا روایت ہمیں ملے تو اسے بغیر سوچے سمجھے آگے نہیں پہنچانا چاہیے خاص طور پر اب تو ایک کلک سے ایک میسج ہزاروں لوگوں تک پہنچ جاتا ہے۔

◀ اس پر غور و فکر کرنا چاہیے کہ کیا واقعا یہ چیز ہمارے آئمہ سے صادر ہوسکتی ہے یا نہیں۔

ٹیگس