Oct ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • صحت کے شعبے میں ایران کے لیے عالمی ایوارڈ

ایران اور دنیا کے چند دیگر ممالک کو غیر متعدی امراض سے متعلق اقوام متحدہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

 ہمارے نمائند کے مطابق یہ ایوارڈ ایسے ممالک کو دیا جاتا ہے جنہوں نے غیر متعدی امراض کے خلاف مہم میں اہم پیشرفت کی ہو۔
 یہ ایوارڈ عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر سومیا سوامی ناتھن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے کو پیش کیا۔
 عالمی ادارہ صحت نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ایران نے نابینا کا سبب بننے والی بیماری ٹریکوما کو اپنے ملک سے ختم کرنے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹریکوما کی بیماری میں مبتلا ہیں اور ایران ان ممالک میں شامل کہ جہاں سے اس بیماری کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ 

ٹیگس