Jan ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران میں مختلف ادیان الہی کے رہنماؤں کی معنوی یکجہتی پر تاکید

ایران میں ادیان الہی کے مختلف رہنماؤں نے ایرانی عوام کی آزادی و سربلندی کے لئے قومی اتحاد اور معنوی یکجہتی کے استحکام کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

تہران میں ایران کی سربلندی کے لئے ادیان الہی کی معنوی یکجہتی کے زیرعنواں منعقدہ کانفرنس میں ادیان الہی کے مختلف رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب سماج و معاشرے میں دینی اقدار کا احیا کنندہ اور عالمی سطح پر مظلوموں کے دفاع اور حریت و آزدی کے حیات بخش پیغام کا حامل ہے اس لئے عالمی بدخواہوں اور دشمنوں کے مقابلے کے لئے مکمل ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

کانفرنس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران، مختلف ادیان الہی کا گہوارہ اور پرامن بقائے باہمی کا مظہر ہے اور ایران میں مختلف ادیان کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور یہ اقدام، ایران کی عزت و سربلندی اور قومی یکجہتی کی تقویت کا باعث بنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ادیان الہی تعاون و یکجہتی کی مشترکہ تعلیم دیتے ہیں۔

اس بیان میں ایران کے خلاف ہر طرح کے دشمنانہ اقدامات اور دھونس و دھمکیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ٹیگس