Jan ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • روز جمعہ کے اعمال

نماز صبح : پہلی رکعت میں الحمد کے بعد سورہ جمعہ ( مستحب ) اور دوسری رکعت میں الحمد کے بعد سورہ توحید

دعائے ندبہ پڑھنا

نماز صبح سے لے کر طلوع آفتاب تک تعقیبات میں مشغول رہنا

کثرت سے صلوات پڑھنا

نماز فجر کے بعد 100 مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت

غسل کرنا (سنت مؤکدہ)

پاکیزہ لباس پہننا اور خوشبو کا اہتمام کرنا

ان سورتوں میں سے کسی ایک کی تلاوت : (سورہ نبا، کہف، صافات، رحمن)

سورہ احقاف اور سورہ مومنون کی تلاوت

امام جعفر صادق (ع) سے مروی ہے جو شخص ہر شب جمعہ یا روز جمعہ سورہ احقاف پڑھے تو وہ دنیا میں خوف و خطر سے محفوظ اور قیامت میں فزع اکبر (بڑی حولناکی) سے امن میں ہوگا۔ جو شخص پابندی سے ہر جمعہ سورہ مومنوں پڑھے تو اسکے اعمال کا خاتمہ خیر و نیکی پر ہوگا اور اس کا قیام فردوس بریں میں انبیاء و مرسلین کے ساتھ ہوگا۔

آیت الکرسی کی تلاوت (امام زین العابدین علیہ السلام صبح جمعہ سے لےکر ظہر تک آیت الکرسی پڑھتے)

مونچھیں اور ناخن کاٹنا۔ ناخن کاٹنے میں بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے شروع کرنا اور دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی پر ختم کرنا۔ کاٹ کر دفن کرنا بھی مستحب ہے۔

صدقہ دینا

ناشتے میں انار کھانا (امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے مطابق دل 40 روز تک نورانی رہے گا)

زیارت رسول اللہ (ص) و آئمہ اطہار (ع) پڑھنا

اور

اپنے والدین اور دیگر مومنین کی قبور کی زیارت کرنا۔

مفاتیح الجنان ۔ شیخ عباس قمی

ٹیگس