Mar ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۸ Asia/Tehran
  • چالیس احادیث یاد کرنے کا ثواب

عن رسول الله صلى الله عليه وآلہ وسلم:مَنْ حَفِظَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعِينَ حَدِيثاً مِمَّا يَحْتَاجُونَ إِلَيْهِ مِنْ أَمْرِ دِينِهِمْ بَعَثَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقِيهاً عَالِماً

ترجمہ:پیغمبر اسلام (ص) سے منقول ہے:میری امت میں سے جو دینی امور سے متعلق چالیس احادیث حفظ کرے گا خداوند عالم انکو قیامت کے دن فقیہ و عالم محشور فرمائے گا۔

بعض دوسری روایات میں وارد ہوا ہے کہ نبی کریم (ص) قیامت کے دن ان کی شفاعت کریں گے اور ان کو عذاب نہ ہوگا۔

امور دین یعنی:مذکورہ روایت میں امور دین سے مراد: بنیادی عقائد، حلال وحرام، اخلاقی اور تربیتی امور ہیں۔

حفظ کرنے کی شرط:حفظ احادیث فقط اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے اور عمل کرنے کے لئے ہو۔

حوالہ جات

1: ثواب الاعمال وعقاب الأعمال

2: الخصال

3: بحار الانوار

ٹیگس