Apr ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • چوتھی ایران گرین بین الاقوامی نمائش کا آغاز

باغبانی اور زراعت سے متعلق ایران گرین کے نام سے چوتھی بین الاقوامی نمائش آج سے تہران میں شروع ہو گئی۔

تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں شروع ہونے والی اس تین روزہ نمائش میں سو سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
 ایران گرین نمائش میں جن ملکوں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں ان میں ہالینڈ، جرمنی، فرانس، اسپین، جمہوریہ آذربائیجان اور اردن شامل ہیں۔
اس نمائش کا مقصد باغبانی اور زراعت کے شعبوں میں استعمال ہونے والے جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجیوں کے بارے میں متعلقہ افراد اور کمپنیوں کے درمیان تجربات اور معلومات کے تبادلے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ٹیگس