Jun ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۴:۱۴ Asia/Tehran
  • اہل بیت اطہار علیہم السلام کی توصیف از زبان أمير المؤمنين علیہ السلام

یہ لوگ علم کی زندگی اور جہالت کی موت ہیں ۔

ان کا حلم ان کے علم سے اور ان کا ظاہر ان کے باطن سے اور ان کی خاموشی ان کے کلام سے با خبر کرتی ہے۔یہ نہ حق کی مخالفت کرتے ہیں اورنہ حق کے بارے میں کوئی اختلاف کرتے ہیں یہ اسلام کے ستون اور حفاظت کے مراکز ہیں۔انہیں کے ذریعہ حق اپنے مرکز کی طرف واپس آیا ہے اور باطل اپنی جگہ  سے اکھڑ گیا ہے اور اس کی زبان جڑ سے کٹ گئی ہے۔انہوں نے دین کو اس طرح پہچانا ہے جو سمجھ اور نگرانی کا نتیجہ ہے۔ صرف سننے اور روایت کا نتیجہ نہیں ہے۔اس لئے کہ علم کی روایت کرنے والے بہت ہیں اوراس کا خیال رکھنے والے بہت کم ہیں۔

 

نہج البلاغة خ : 239

 

ٹیگس